اسلام آباد: آئس ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، منشیات سمگلر گرفتار

اسلام آباد: آئس ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، منشیات سمگلر گرفتار

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے مسافر سعید خان کی ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی جانب سے تلاشی لی گئی، جس کے دوران اس کے سامان سے پونے تین کلو گرام آئس ہیروئین برآمد کی گئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

اے ایس ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لئے انسداد منشیات فورس کے حوالے کر دیا ہے۔