کراچی: 3 بچوں کی والدہ سے مبینہ زیادتی، دنیا نیوز کی خبر پر پولیس کا ایکشن، 2 ملزمان گرفتار

Published On 01 February,2021 04:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈکیتی کے دوران 3 بچوں کی والدہ سےمبینہ طور پرزیادتی کا واقعہ کے بعد دنیا نیوزکی خبر پر پولیس حکام حرکت میں آئے۔ لیاری ایکسپریس وے کے قریب کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔متاثرہ خاتون نے گرفتار دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا۔

7 جنوری کو کراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاون گھر میں ڈکیتی کے دوران 3بچوں کی ماں سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔۔واقعہ کا مقدمہ سرجانی ٹاون تھانے میں اگلے روز درج کرلیاگیاتھا۔22روز گزرنے کے باوجود پولیس حتمی کارروائی نہ کرسکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی، ملزمان کو گرفتار نہ کیا جا سکا

دنیا نیوز پر خبر چلنے کے بعد ڈی آئی جی اورایس ایس پی سمیت دیگراعلیٰ افسران نے متاثرین خاندان سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلدی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی گئی۔ رات گئے پولیس نے لیاری ایکسپریس وے کے قریب کارروائی کے دوران دو ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کے مطابق متاثرہ خاتون نے گرفتار دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا۔۔گرفتار ملزمان میں طارق اور عبید شامل ہیں ۔۔متاثرہ خاتون کے مطابق چار مسلح ملزمان پولیس اہلکار بن کر زبردستی داخل ہوئے۔ شادی کیلئے رکھے گئے50ہزارکیش اور آدھا تولہ سونا ملزموں نےلیا۔ دو ملزموں نے مجھ سے زیادتی کی۔ چاروں ملزم 2 گھنٹے گھر میں رہنے کے بعد فرار ہوگئے۔
 

Advertisement