اسلام آباد: گھر سے میاں بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد

اسلام آباد: گھر سے میاں بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق سرکاری ملازم تین دن سے ڈیوٹی پرنہیں گیا۔متعلقہ ادارے کے ملازم کے چیک کرنے پر کمرے سے میاں بیوی اور تین بچوں کی لاشیں ملیں،جنہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ کمرے میں گیس بھر جانے سے واقعہ پیش آیا تاہم پوسٹمارتم کے بعد ہی صورتحال واضح ہو گی۔