پب جی گیم پر بلاک کیوں کیا؟ دوستوں نے 15 سالہ حسن کو اغوا کے بعد قتل کر دیا

پب جی گیم پر بلاک کیوں کیا؟ دوستوں نے 15 سالہ حسن کو اغوا کے بعد قتل کر دیا

پولیس کے مطابق ملزمان میں عطا، مصور، نوید اور مظہر شامل ہیں۔ ملزمان نے اغوا کے بعد قتل کر کے لاش شیخوپورہ پھینک دی تھی۔

ملزم عطا نے 13 جنوری کو رائیونڈ سے حسن عباس کو اغوا کیا تھا۔ ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مقتول حسن عباس کو بدفعلی کے بعد قتل کیا ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے بعد فرانزک لیب میں ڈی این اے کیلئے نمونے بھجوائے گئے ہیں۔

ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا اور وہاں سے انہیں سزائیں دلوائیں جائیں گی۔