کراچی: پولیس اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں 14 ملزمان گرفتار کرلئے

Published On 04 February,2021 12:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مختلف کارروائیوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار لیا، ملزمان کے قبضے سے چارموٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا، ملزمان واردات میں سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کا استعمال کرتے تھے جبکہ قتل، اقدام قتل اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث پائے گئے۔

ضلع ملیر میں رینجرز نے ایک اور پولیس پارٹی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں چھ ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان پر ڈکیتی سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں کا الزام ہے۔

دوسری جانب فریئر پولیس نے کارروائی کے دوران دو اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول اورمسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی، تھانہ مبینہ ٹاوُن پولیس نے ایک منشیات فروش گرفتار کر لیا۔
 

Advertisement