کوئٹہ: درندہ صفت انسان نے 4 کمسن بچوں کو ذبح کردیا

Published On 15 March,2021 10:39 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے سریاب میں درندہ صفت انسان نے 4 کمسن بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کردیا۔ تین بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرباب کے کلی غلام رسول مینگل آباد میں نامعلوم شخص نے محکمہ کے ڈرائیور عطااللہ کے گھر میں داخل ہوکر وہاں موجود چاربچوں کےگلے تیز دھار آلے سے کاٹ دیئے اور موقع سے فرار ہوگیا۔ یہ واردات اس وقت کی گئی جب بچوں کی ماں بیوٹی پارلر اور والد ڈیوٹی گیا ہواتھا۔

رشتہ داروں کا کہناہےکہ جب انہیں علم ہوا تو گھر آئے جہاں چاروں بچے خون میں لت پت پڑے تھے۔ جنہیں فوری طور سول ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹر نے تین بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی جن میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے جبکہ لڑکی شدید زخمی تھی جس کو ٹراماسینٹر منتقل کردیاہے۔جس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیق کررہی ہے۔ تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق بچوں کو ہپستال لانے سے دو تین گھنٹے قبل ذبح کیاگیا۔

Advertisement