فیصل آباد: رمضان المبارک میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار سے شہری پریشان

فیصل آباد: رمضان المبارک میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار سے شہری پریشان

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گلی، محلوں، بازاروں اور چوراہوں پر پیشہ ور بھکاریوں نے ڈیرے جما لئے ہیں، پیشہ ور بھکاری ٹریفک کی روانی متاثر کرنے سمیت شہریوں کو بار بار بھیک کے نام پر تنگ کرتے ہیں، شہری کہتے ہیں پیشہ ور بھکاریوں کو سخت سزا دینی چاہیے۔

پیشہ ور بھکاری کہتے ہیں ان کے خلاف آپریشن کے لیے آنے والی ٹیمیں بھکاریوں کی بھیک سے اکھٹی کی گئی رقم ان سے بطور رشوت لینے کے بعد انہیں چھوڑ دیتے ہیں۔

معاملے پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال کہتے ہیں کہ بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا جاتا ہے، بھکاریوں کی پکڑ کے بعد ان کی کونسلنگ کرکے انہیں چھوڑا جاتا ہے۔

مقدس مہینے میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار سے مستحق افراد بھی امداد سے محروم رہ جاتے ہیں۔