مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) مظفر گڑھ میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ تو درج کر لیا، گرفتار نہ کر سکی۔ ورثا نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔
مظفر گڑھ کے علاقے واں پتافی میں پانچ ملزمان رات کے اندھیرے میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے گھر سے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا اور متاثرہ خاتون کے شوہر کو رسیوں سے باندھ دیا، شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کی، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہو گئی، ڈی این اے کے لئے نمونے فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے۔
تھانہ کرمداد قریشی میں 3 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس تاحال واقعہ میں ملوث ملزمان گرفتار نہ کرسکی، متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس سیاسی دباؤ میں آ کر ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب واقعے کا نوٹس لیں۔