کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر تھانے کی حدود میں چار روز قبل شاہراہ فیصل پولیس کا ڈاکو سے مقابلہ ہوا تھا، پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر نوجوان منیب زخمی ہوگیا تھا۔
اہلخانہ کے مطابق زخمی منیب نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے، منیب کو گردے میں گولی لگی ہے جو ابتک پھنسی ہوئی ہے.وقوعہ کے وقت بچے گلی میں کرکٹ کھیل رہے تھے۔
والد کا کہنا تھا کہ میری آنکھوں کے سامنے میرے بچے کو پولیس اہلکار نے قریب سے گولی ماری، اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی چاہتے ہیں مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کو ملزمان پکڑنے اور لوگوں کی حفاظت کی تربیت دی جائے۔