نوشہرہ: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں رشتے کے تنازع پر تین خواتین سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے بانڈہ شیخ اسماعیل میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ آیا، کچھ عرصہ قبل انور علی ساکن بانڈہ شیخ اسماعیل نے پسند کی شادی کی تھی جس پر انور علی کے بیوی کے گھر والوں ناراض تھے۔
انور علی کی بیوی کو چمکنی کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔اور ملزمان آج انور علی کے گھر پر دھاوا بول کر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے راج ولی ولد حبیب الرحمن ,انور علی اور اس کی 2 بہنیں اور ماں جاں بحق ہو گئے جبکہ نواب علی اور زوجہ راج ولی زخمی ہوئی ہیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد کو محفوظ کر لیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔