کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ابراہیم حیدری پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ڈاکو کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا۔۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گزشتہ روز دو شہریوں سے موبائل فون، کیش سمیت دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر کےاسلحہ، چھینا گیا موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ملزمان کے زیر استعمال مشکوک موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔
گرفتار ملزمان کو مدعی مقدمہ کی جانب سے شناخت کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان پیشہ ور ڈکیت ہیں اور علاقے میں لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔