کراچی میں کم عمر بچے وارداتوں میں ملوث، موٹر سائیکل چوری کر لی

کراچی میں کم عمر بچے وارداتوں میں ملوث، موٹر سائیکل چوری کر لی

شہر قائد میں کم عمر بچےنے بڑی واردات کر دی، پاپوش میں کم عمر بچے کی موٹرسائیکل چوری کی واردات کی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ فوٹیج کے مطابق بچے کی عمر 13 سے 15سال کے درمیان کی معلوم ہوتی ہے، فوٹیج میں کم عمر بچے کو گلی کا جائزہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بچہ فون پر بات کرنے کے بہانے موٹرسائیکل چیک کرتا رہا، اور بعد میں انتہائی مہارت سے موٹرسائیکل چوری کی، موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد بچہ موٹرسائیکل پیدل لے کر فرار ہو گیا۔