لاہور: تھانہ اقبال ٹاون کے باہر سے تھانیدار کی گاڑی چوری، مقدمہ درج

لاہور: تھانہ اقبال ٹاون کے باہر سے تھانیدار کی گاڑی چوری، مقدمہ درج

پولیس تھانے دار بھی چوروں سے محفوظ نہیں، انویسٹی گیشن اے ایس آئی اصغر مجید نے لاہور کے تھانہ اقبال ٹٓاون کے باہر گاڑی کھڑی کی اور کام سے اندر چلا گیا۔ واپس آیا تو اس کی گاڑی غائب تھی۔

تھانے دار اصغر مجید نے گاڑی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا، تھانہ اقبال ٹاون پولیس کے مطابق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی بھی کوششیں جاری ہیں تاہم تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی۔