لاڑکانہ: (دنیا نیوز) سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں تھانہ سیہڑ کی حدود گاوں سامٹیہ میں دکاندار میر چانڈیو کو قتل کر دیا گیا، موٹرسائیکل سوار 3 مسلح افراد دکان پر بیٹھے میر چانڈیو کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی وجوہات سامنے نہ آسکی۔
تھانہ فتح پور کی حدود گاجی دیرو موڑ پر فائرنگ کے دوسرے واقعہ میں گلزار گبول جاں بحق ہوئے، گاوں میر محمد گبول کے گلزار گبول کو گولیاں مار کر مسلح افراد فرار ہوگئے۔ خواتین نے جائے وقوعہ پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی،
ورثا کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی نے اپنے ہی قبیلے کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، صلح ہونے کے باوجود لڑکی والوں نے فائرنگ کرکے گلزار کو قتل کیا ہے: پولیس ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف کرے۔