ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب میں مقتول کے ورثاء نے عدالت لگالی، قتل کا بدلہ لینے کیلئے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم کو سر بازار فائرنگ کرنے کے بعد نعش کو آگ لگا دی۔
ننکانہ صاحب کے علاقہ پدی پور میں قتل کے تین روز بعد ہی ورثاء نے بدترین بدلہ لے لیا۔ تین روز قبل نوجوان کو قتل کرنے والے مبینہ مرکزی ملزم حسن کو سر عام فائرنگ کرنے کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ قتل کے مقدمہ میں مرکزی ملزم حسن کی نعش جل کر راکھ بن گئی۔
تین روز قبل مبینہ ملزم حسن نے اپنے ہی گاؤں کے ابرار کو مقدمہ بازی کی رنجش پر قتل کیا تھا اور ابرار کے ورثاء نے آج ملزم حسن کو سر بازار فائرنگ کرکے قتل کرکے نعش پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حسن کی والدہ نے مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ صدر ننکانہ کے ایس ایچ او کو درخواست دیدی ہے جبکہ حسن کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا-