کوئٹہ: مسلح موٹرسائیکل سواروں کی حجام کی دکان پر فائرنگ، شہری جاں بحق، ملزمان فرار

کوئٹہ: مسلح موٹرسائیکل سواروں کی حجام کی دکان پر فائرنگ، شہری جاں بحق، ملزمان فرار

پولیس کے مطابق تھانہ جناح ٹائون کی حدود میں واقع کلی شابو میں دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پسٹل سے حجام کی دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان پرکام کرنے والا ملازم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں مقتول کی شناخت دلشاد کے نام سے نام سے ہوئی ہے ، پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔