سی ٹی ڈی کے پنجاب میں چھاپے، تین دہشتگرد گرفتار

Published On 29 May,2021 04:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے پنجاب میں 7 دنوں کے دوران چھیالیس انٹیلی جنس آپریشن کیے، آپریشن کے دوران تین دہشتگرد گرفتار کئے گئے۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق ایک دہشتگرد راجن پور سے گرفتار کیاگیا، جس کی شناخت محمد ابراہیم کے نام سے ہوئی، ایک کارروائی میں جھنگ سے دہشتگرد شبر رضا اور محمد قاسم کو حراست میں لیاگیا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب میں دہشتگردی کا پلان بنا رہے تھے، گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے آئی ای ڈی،438 کلو بارودی مواد اور ،کلاشنکوف برآمد ۔ گرفتار دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
 

Advertisement