کراچی : جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

کراچی : جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

کراچی کے علاقے بلدیہ جنگل سکول جمعہ بازار کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ لاش سول ہسپتال منتقل کرلیا گیا۔ شناخت کرن شہزادی زوجہ حامد عمر کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ خاتون کو شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ ملزم کی تلاش جاری ہے تاہم لاش اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب قیوم آباد سی ایریا میں خاتون کی فولیاں لگی لاش ملی.لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کرلیا گیا۔