احمد پور شرقیہ: 20 سالہ نوجوان پر تشدد، بھنویں، مونچھیں اور سر کے بال کاٹ دیئے

احمد پور شرقیہ: 20 سالہ نوجوان پر تشدد، بھنویں، مونچھیں اور سر کے بال کاٹ دیئے

تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ شہر کے محلہ عباسیہ میں 20 سالہ نوجوان عدنان کو مبینہ ناجائز تعلقات کے سلسلہ میں غیرت کے معاملہ پر حضور بخش اور دیگر افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور سر کے بال، بھنویں، مونچھیں مونڈھ ڈالیں، تشدد کا شکار نوجوان عدنان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کو ناجائز تعلقات کے معاملہ میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر درگت بنائی گئی اور سر کے بال مونچھیں بھنویں مونڈھ دی گئیں ، پولیس نے نوجوان عدنان کے بیان کی روشنی میں قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔