کوئٹہ: گھریلو اور لین دین کے 2مختلف واقعات، خاتون سمیت 2 افراد قتل

Published On 08 June,2021 11:19 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) گھریلو اور لین دین کے 2مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت 2 افراد کوقتل کردیاگیا، ملزمان فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق چشمہ اچوزی میں ملین دین کے تنازعہ پرایک شخص نے فائرنگ محمد شریف نامی شخص کو قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جسکی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔

دوسرے واقعہ میں سرکی روڈرحمت کالونی میں گھریلو جھگڑے دوبھائیوں میں لڑائی کی بعد نوبت ایک دوسرے کو جان سے مارنے تک پہنچ گئی اس دوران انکی چچازاد بہن نےدرمیان میں آکر انہیں چھڑانے کی کوشش کی تو ایک چچا زاد بھائی نے خنجر اسے گھونپ دیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ وہ راستے میں خون زیادہ بہہ جانے کے باعث انتقال کرگئی ۔

مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پولیس نے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے، تاہم ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے، دونوں واقعات کی متعلقہ پولیس تفیش کررہی ہے۔
 

Advertisement