مردان: نامعلوم ملزمان کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

مردان: نامعلوم ملزمان کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

ذرائع کے مطابق پولیو ٹیم کے ساتھ تعینات پولیس اہلکاروں سید علی رضا شاہ اور شاکر خان کو گھات لگائے ملزمان نے نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی نعشوں کو مردان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔