کراچی: سی ٹی ڈی اہلکار سے 3 لاکھ لوٹنے والا ملزم گرفتار، نقدی برآمد

کراچی: سی ٹی ڈی اہلکار سے 3 لاکھ لوٹنے والا ملزم گرفتار، نقدی برآمد

عوامی کالونی تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا،ایس پی لانڈھی کے مطابق سی ٹی ڈی میں تعینات پولیس اہلکار سے ملزمان تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہورہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے اہلکار نے علاقہ پولیس کو اطلاع کی اور ملزمان کا تعاقب کیا، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کے دو ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔