لاہور: (دنیا نیوز) شفیق آباد کے علاقے میں ملزم کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق جبکہ ماں اور بھائی زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شفیق آباد میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے، ملزم نے فائرنگ کر کے ماں سمیت دو بیٹوں اور ایک راہگیر خاتون پر فائرنگ کر دی۔
زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بیٹا عمر چل بسا، فائرنگ کی زد میں آ کر ماں خورشید بی بی زخمی ہو گئی جبکہ ایک اور بیٹا عثمان زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے باعث راہگیر خاتون سعدیہ بی بی بھی زخمی ہوئی۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون بیٹوں کے ساتھ آٹے کی چکی چلاتی ہے، ملزم اکثر علاقہ میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلاتا تھا، ملزم نے نشے میں دھت ہو کر فائرنگ کی۔