فیصل آباد میں مخالفین نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کوقتل کر دیا

فیصل آباد میں مخالفین نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کوقتل کر دیا

سمندری کے گا ؤں سکڑنگیاں میں دو گرپوں میں نہری کھال بنانے کے دوران جھگڑا ہوا، ایک گروپ نے فائرنگ کرکے دوبھائیوں طاہراور آصف کو قتل کردیا۔

مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال سمندری منتقل کردیا گیا، فائرنگ کے بعد ملز م فرار ہو گئے، پولیس نے تلاش شروع کردی۔