پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں زہریلے پراٹھے کھانے سے ماں اور چار بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا،جاں بحق افراد کو گھی میں زہریلی گولیاں ملا کر قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں 143 ای بی میں پیش آیا تھا، جاں بحق بچوں کے کزن حمزہ اور عظیم نے بچوں کے والد کی ڈانٹ سے تنگ آکر گھی میں زہریلی گولیاں ملائیں، زہریلے گھی سے بنے پراٹھے کھانے سے خاتون اور اس کے چار بچے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے دوران تفتیش ملزموں کو حراست میں لیا تو دونوں نے اعتراف جرم کرلیا۔