لاہور: (دنیا نیوز) نوجوان نے سینے میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرین ٹاؤن کے علاقہ باگڑیاں میں 24 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کشی کر لی، نوجوان کی شناخت سلیم مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔
ایدھی رضاکاروں نے پولیس کاررواٸی کے بعد 24 سالہ سیلم مسیح کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔