کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی مہران ٹاوٴن میں گھر کے اندر فائرنگ سے کراچی پولیس شعبہ تفتیش کا انسپکٹر جاں بحق ہو گیا۔ مقتول پولیس انسپکٹر دیدار عباسی کو اسی کے بیٹے نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔
ایس ایس پی شاہ جہان خان کے مطابق بیٹے نے باپ کو کس وجہ سے قتل کیا تحقیقات کر رہے ہیں، فائرنگ سے قتل ہونے والے انسپکٹر دیدار عباسی ایس ایچ او میمن گوٹھ خالد عباسی کے بڑے بھائی تھے۔ مقتول کو بیٹے نے دو گولیاں ماریں جو اس کے سر اور بازو میں لگی، دیدار عباسی موقع پر جاں بحق ہوئے۔
ملزم بیٹا کامران عباسی موقع سے فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے۔ مقتول انسپکٹر دیدار عباسی ایس آئی او درخشاں تھانہ میں تعینات تھے۔ پولیس نے واقعے کی وجوہات کے تعین کیلئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔