اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کر دی ہے۔
دوران سماعت فاضل جج نے استفسار کیا کہ استغاثہ کا کیا موقف ہے، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس کا فارنزک کرانا ہے، اس مقصد کے لئے ملزم کو لاہور لے جانا ہوگا لہٰذا عدالت مزید تین دن کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے۔
ملزم کے وکیل نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کی تاہم عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں مزید تین روز تک توسیع کر دی۔