کراچی:واٹر بورڈ حکام کا چھاپہ،غیرقانونی واٹر ہائیڈرنٹ مسمار، دو ملزمان گرفتار

کراچی:واٹر بورڈ حکام کا چھاپہ،غیرقانونی واٹر ہائیڈرنٹ مسمار، دو ملزمان گرفتار

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر کراچی واٹر اینٹی ٹھیفٹ سیل نے سپر ہائی وے احسن اباد میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کو مسمار کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سیل کے انچارج راشد صدیقی کے مطابق واٹر بورڈ کی 84 انچ لائن سے پانی چوری کر کے صنعتی ایریا کو فراہم کیا جارہاتھا، پانی چوری کر کے ماہانہ کروڑوں روپے کمائے جارہے تھے، کارروائی کے دوران غیرقانونی ہائیڈرنٹ پر موجود موٹریں، پائپ اور سیکشن پمپ ضبط کرلیے ہیں۔