کوئٹہ: مارواڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 کان کن جاں بحق

Published On 24 August,2021 02:45 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین کان کن جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق کے پی کے سے ہے۔

ماروارڑ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ہدایت الرحمن، گل حکیم اور عبدالوکیل کے نام سے ہوئی ہے۔ جن کا تعلق خیبر پشتونخوا شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ 12 گھنٹے قبل پیش آیا، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
 

Advertisement