گوجرانوالا: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، نوجوان قتل

Published On 24 August,2021 04:46 pm

گوجرانوالا: (دنیا نیوز) نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا کے تھانہ باغبانپورہ کے علاقے قتل ہونے والے نوجوان کی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم ملزم آٹو میٹک گن سے فائرنگ کر رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے قتل ہونے والے نوجوان کا نام اسرار ہے جس کی عمر 23 سال ہے، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ واقع کی تفتیش کر رہے ہیں۔
 

Advertisement