کرم: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں جائیداد کے تنازعے پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لوئر کرم میں علاقہ مہورہ کے قریب شیر جان کلے اور سابق کلے کے قبائل کے مابین طویل عرصے سے جائیداد کا تنازعہ چلا آ رہا تھا، آج صبح فریقین کے درمیان آمنا سامنا ہونے پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں فریقین کے 6 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں فریقین کے تین، تین افراد شامل ہیں۔ زخمیوں کو پارا چنار ہسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ پولیس کی نفری علاقے میں پہنچ گئی اور واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔