کراچی: سفاری پارک فلائی اوور پر ڈکیتی کی ویڈیو وائرل ہونیوالے واقعے میں ملوث ڈاکو گرفتار

Published On 26 August,2021 03:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سفاری پارک فلائی اوور پر ڈکیتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے واقعے میں ملوث ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ڈکیتی کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے واقعے پر ایس ایس پی ایسٹ کے احکامات پر گلستان جوہر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم عامر کو گرفتار کر لیا، 10 اگست کو چار ملزمان نے سفاری پارک فلائی اوور پر ڈکیتی کے دوران شہری کو فاٸرنگ کرکے زخمی کیا جبکہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ تین ساتھیوں کے ہمراہ دوران ڈکیتی شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور نقدی ،موباٸل فونز اور پرس چھین کر فرار ہوٸے تھے جبکہ ویڈیو میں ملوث دیگر تین فرار ملزمان کی شناخت ایاز ، طاہر اور فاروق کے نام سے ہوئی جن کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 

Advertisement