کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے مغربی بائے پاس میں ٹریفک پولیس اہلکارکو تھپڑ رسید کرنے پر ڈیوٹی افسر کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے جبل نور مغربی بائی پاس میں ٹریفک پولیس اہلکار کو ڈیوٹی افسر کی جانب سے تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوئی تو سوشل میڈیا پر شہریوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متعلقہ افسر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
ایس ایس پی ٹریفک نے نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی افسر کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی۔