لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں خاتون سے زیادتی کا ایک اور واقعہ،سندر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
ہوس کے پجاریوں نے ایک اور ہوا کی بیٹی کی زندگی برباد کر دی، متاثرہ خاتون کے ساتھ دو افراد نے نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ بابر نامی شخص سے میری انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی جس نے مجھ سے گولڈ کا سیٹ بھی لیا،نوکری دلوانے کے لیےملزمان نے مجھے ڈیفنس سے اقبال ٹاون بلایا اور پھر بحریہ ٹاون کے پلازہ میں زیادتی کی۔
سندر پولیس نےمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔