الہ آباد: ماں بیٹی کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، مرکزی ملزم گرفتار

الہ آباد: ماں بیٹی کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، مرکزی ملزم گرفتار

میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم توگرفتار کر لیا گیاتاہم دیگر 2فرار ہو گئے ۔ نواحی گاؤں نرمل کے رہائشی خالدنے مقدمہ درج کرایا کہ ذیشان نواز اور 3 نامعلوم افراد کا گینگ ہے جو لڑکیوں کوورغلاکر اپنے ڈیرے پر لے جاتے ،وہاں منشیات پلا کر زیادتی کرتے اور ویڈیوز بنا لیتے ہیں جن کے ذریعے ورثا کو بلیک میل کیا جاتا ہے ۔ملزموں نے مجھ سے 5 لاکھ کا تقاضا کیا،50 ہزار وصول کر لئے ۔

تھانہ الہ آباد پولیس نےگرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی جبکہ ثبوت بھی اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔