کرائم
خلاصہ
- صادق آباد: (دنیا نیوز) کچے میں پنجاب پولیس اور حساس اداروں کی ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
انتہائی مطلوب کچے کے مزید 16 ڈاکوؤں نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا، 8 روزہ آپریشن میں رحیم یار خان سے 56 ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں۔
ڈی پی او رحیم یارخان کے مطابق 50، 50 لاکھ سر کی قیمت والے ڈاکو بھی سرنڈر کرنے والوں میں شامل ہیں، کچے میں امن کے قیام تک آپریشن جاری رہے گا۔