رحیم یار خان پولیس کا کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری، 40 سہولت کار گرفتار

رحیم یار خان پولیس کا کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری، 40 سہولت کار گرفتار

ڈی پی او عرفان سمو نے بتایا کہ ملزمان کو سرچ آپریشن کے دوران تھانہ ماچھکہ، تھانہ بھونگ اور تھانہ کوٹ سبزل کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سہولت کاروں کا تعلق کچے کے مختلف چکوک اور دیہات سے ہے، گرفتار ملزمان ڈاکوؤں کو بچانے کیلئے کھانے پینے اور علاج معالجے کی سہولیات اور پولیس سے متعلق معلومات فراہم کرتے تھے۔

ڈی پی او عرفان سمو کی کچے کے ڈاکوؤں کو سرینڈر کرنے کی وارننگ کا سلسلہ جاری ہے۔

عرفان سمو نے کہا کہ انتہائی مطلوب گینگ کے سرغنوں اور کارندوں سمیت اب تک 33 ڈاکوؤں نے خود کو قانون کے سامنے پیش کر دیا ہے۔