کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے گھروں میں ڈکیتی اور چوری میں ملوث ملازمین کی فہرستیں تیار کرلیں۔
شہر قائد کے پوش علاقوں میں وارداتیں، پہلی بار کراچی میں پولیس نے پنک بُک اور بلیو بُک کے نام سے فہرست تیار کی ہے، پنک اور بلیو بک کی تفصیلات دنیا نیوز نے حاصل کر لیں۔
پنک بک خواتین جبکہ بلیو بک مرد جرائم پیشہ افراد کی ہے، پنک بُک میں 188 خواتین جبکہ بلیو بُک میں 275 مرد جرائم پیشہ افراد کے نام شامل ہیں۔
رپورٹ کےمطابق ملزمان بھروسہ جیتنے کے بعد ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کرتے ہیں، خواتین ملازمائیں چائے اور کھانے میں نشہ آور چیز ملاتی ہیں اور وارداتیں کرتی ہیں۔



