لوئردیر: (دنیا نیوز) جنازے میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملک جہانزیب اور ملک اعجاز کے درمیان اراضی کے تنازع پر نماز جنازہ میں فائرنگ ہوئی جس کی نتیجے میں دونوں فریقین سے 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ملک جہانزیب کا جوان سال بیٹا فہد بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے تاہم پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔