کراچی: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے کے دوران ذہنی مرض میں مبتلا بیٹے نے سگی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، قاتل موقع سے فرار ہو گیا۔
کراچی کے علاقے گلشن معمار خادم گوٹھ میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ ،گھریلو جھگڑے کے دوران جواں بیٹے نے 60 سالہ سگی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،واقعہ کےوقت گھر میں صرف مقتولہ لال بی بی اور قاتل بیٹا شکیل ہی موجود تھا، جبکہ مقتولہ کا دوسرا بیٹا وزیر باہر دوا لینے گیا ہوا تھا۔
مقتولہ کی بہن اور بھانجے کا کہنا تھا کہ ماں قتل کے بعد فرار ہونےوالا شکیل ذہنی مرض میں مبتلا تھا، جبکہ دیگر تین بیٹےاور مقتولہ کے شوہر الگ رہتےتھے۔مقتولہ لال بی بی کا آبائی تعلق رحیم یار خان تحصیل خان پور کٹورہ سے تھا،
پولیس کے مطابق مقتولہ کے سر پر وزنی چیز سے حملہ کر کے قتل کیا گیا، قاتل ماں کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر کے قاتل بیٹے کی تلاش شروع کر دی۔