کراچی: ضلع وسطی پولیس کی کارروائی، 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی: ضلع وسطی پولیس کی کارروائی، 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان دہشتگردی، اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کو عید گاہ گراونڈ سیکٹر 5 ڈی نیو کراچی سے گرفتار کیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ہینڈ گرنیڈ ،2 پستول، راونڈز، ایک رپیٹراور 3 کارتوس برآمد کئے گئے۔ تحقیقات کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان نے فرار ساتھی کا نام خالد عرف ڈینگ بتایا ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔