چنیوٹ:بہن سے مبینہ ناجائز تعلقات،بھائیوں نے ایک شخص کی آنکھیں نکال دیں

چنیوٹ:بہن سے مبینہ ناجائز تعلقات،بھائیوں نے ایک شخص کی آنکھیں نکال دیں

ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں غیرت کے نام پر دو بھائیوں نے بہن سے مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہ میں سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے ایک شخص کی آںکھیں نکال دیں۔ ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر نے آنکھیں نکالنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا جس کے بعدسینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جہاں زخمی شخص کو تشویشناک حالت ہونے پر فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او بلال ظفر کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،زخمی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، جبکہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔