لاہور: جوہرٹاؤن میں موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون وکیل جاں بحق

لاہور: جوہرٹاؤن میں موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون وکیل جاں بحق

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کواندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چار گولیاں لگیں، انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کرچل بسیں، متاثرہ خاتون کی شناخت ایڈووکیٹ عقیلہ اورنگزیب کے نام سے ہوئی، مقتولہ سجاد قریشی ایڈوکیٹ کی پرائیویٹ اسسٹنٹ تھیں۔

آئی جی پنجاب نے لاہور میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔