نرسوں اور لیڈی ڈاکٹرز کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

نرسوں اور لیڈی ڈاکٹرز کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے ) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو نرسوں اور لیڈی ڈاکٹرز کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کی وجہ سے حراست میں لے لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے ڈاکٹر کے موبائل سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹر کی پچاس قابل اعتراض ویڈیو برآمد کرلی ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔