پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مختلف اضلاع میں کارروائی کے دوران غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے پر بیکری یونٹس سیل کر دیئے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کی گئیں جس کے دوران پشاورمیں ناقص صفائی پر 3 بیکری یونٹس سیل کئے گئے۔
ضلع مردان میں زائد المعیاد اور مضر صحت پراڈکٹس فروخت کرنے پر ایک بیکری اورایک کریانہ سٹورکو سیل کیا گیا، کوہاٹ میں دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر ڈیری شاپ کو سربمہر کیا گیا۔