لاہور میں چھٹی کے روز پتنگ بازی کا خونی کھیل، ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل

لاہور میں چھٹی کے روز پتنگ بازی کا خونی کھیل، ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل

لاہورمیں چھٹی کے روز پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری،فیکٹری ایریا میں کٹی پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے نوجوان لہو لہان ہو گیا۔ مجاہد نامی نوجوان موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور اسکی گردن سے لپٹ گئی ، نوجوان کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹر ا س کا علاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود خطرناک کھیل کو روکنے میں پولیس ناکام نظر آتی ہے، گذشتہ سالوں کے دوران قاتل ڈور پھرنے سے ننھے بچوں سمیت متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔