فیروزوالہ میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

Published On 24 November,2021 01:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیروزوالہ میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

فیروزوالہ کے علاقے لبان والا میں کار سوار خاندان منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس پر کار میں سوار دو بچیاں اور میاں بیوی جاں بحق ہو گئے،اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ، لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 

Advertisement