پشاور: کار سے 10 رائفلیں، 15 پستول اور ہزاروں کارتوس برآمد، ملزم گرفتار

پشاور: کار سے 10 رائفلیں، 15 پستول اور ہزاروں کارتوس برآمد، ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق چمکنی کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک موٹر کار سے 5 کلاشنکوف، 10رائفل، 15 پستول اور 65 میگزین سمیت ہزاروں کارتوس برآمد ہوئے، کارروائی کے دوران بین الصوبائی اسلحہ اسمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسلحہ پنجاب سمگل کیا جارہا تھا ،پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردیں ۔