میانوالی:(دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لرزہ خیز واقعہ میانوالی کے نواحی علاقہ سمند والا میں ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں دو مقامی قبائل میں تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں، تصادم کے دورارن ایک گروپ کے تین افراد جبکہ دوسرے گروپ کا ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کیا۔